Saturday, January 25, 2025

 زنا کا وبال ،

بیگم کے علاوہ جنسی تعلق 


Extra Merital affairs


 مرد خواتین جو مرضی بہانے بنائیں بات اتنی سی ھے جو انسان اپنی اوقات سے باہر ھے وہی دلیر بن کر غیر عورتوں مردوں سے تعلق کی کوشش میں رہتا ھے کردار کا ایسا لیول ہمیشہ ناجائز کمائیاں کمانے والوں کے پاس ھوتا ھے آخر کہاں تک اس چسکے کو لے کر جائیں گے کیا یہ چسکا آپکو درد ناک سزا کے نزدیک لے کر جا رہا ھے یا پھر صرف آپکی جنسی ضرورت پوری ھو رہی ھے یہی گہری سوچ تو ختم ھو چکی // آج بیشتر کی سوچ صرف اتنی سی ھے کہ اس عورت کیلئے بہت کشش محسوس ھوتی ھے اب کوئی پروگرام بھی چلنا چاھئیے // ہنسی آتی ھے☺️ ایسے بچارے مردوں پر جو خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رھے ہیں کیا آپ لوگوں نے ہمیشہ اسی حالت کو انجوائے کرتے رہنا ھے اور کیا واقع  اسکا کوئی غضب ناک رزلٹ نہیں ھے

 تو جناب بلکل کیجئے // 


کیا آپ لوگوں کی بدکرداری نے آپکو دنیا اور قدرت کی سزا سے محفوظ رکھنا ھے تو بلکل باہمی رضامندی سے زنا جاری رکھیں // کیا آپکا چسکا آپکی موت کے دن کو بھاری نہیں کر رہا جناب اپنا چسکا بلکل جاری رکھیں // کیا آپ اپنے بہانے اللہ پاک کے سامنے پیش کریں گے اور آپ کے بہانے اپکی سزا معاف کروا دیں گے تو سرکار بلکل زنا جاری رکھیں  کیونکہ کسی بیگم کسی دوست نے آپکو اس گناہ کی سزا نہیں دینی جس نے اس عمل کو بدکرداری کہا ھے وہ آپکو ہر لمحے دیکھ اور سن  بھی رہا ھے اور آپکی نیت بھی بہت اچھے سے جانتا ھے ۔ تو کرتے رہیں لیتے رہیں چسکے کس نے روکا ھے مگر یار رھے آپکی موت آج کل میں اگر واقع ھو گئ تو کہاں جائیں گے اس زانی نیت کو دیکھ کر مجھے ہنسی آتی ھے ایسے بدکردار کرکٹر کو سوچ کر کہ خود پر انجانے میں کتنا ظلم کر رہا ھے // دیکھا دیکھی بھی مرد خواتین شادی کے علاوہ بھی غیر تعلقات میں موجود ہیں مردوں کی تعداد بہت زیادہ لیکن بے غیرت خواتین اس معاملے میں بھی پیچھے ہیں بات سادہ سی ھے جتنی مرضی کوشش کر لیں اگر مرد کی مرضی نہیں تو کوئی بے غیرت خاتون اسے جسمانی تعلق بنانے پر مجبور نہیں کر سکتی مگر بے غیرت بننے میں مرد اس معاملے میں بہت آگے ہیں ۔ 

عورت اگرچہ جتنی مرضی شریف بھی ھو ذہنی طور پر کچی بھی اتنی ہی ھوتی ھے اس لئے ٹریپ ھو ہی جاتی ھے ۔


 شادی کے بعد بھی غیر سے جنسی چسکے لینے والے کم عقل شعور سے پیدل لوگ سوچتے ہیں ہم چھپ کر اپنی زندگی کو انجوائے کر رھے ہیں کس سے چھپ رھے ہیں لوگوں سے ! قدرت سے چھپ کر دکھائیں جس نے آپکو آپکی بدکرداری پر جکڑنا ھے کس لمحے کس منٹ میں اچانک یہ زندگی موت میں بدل جائے اس حقیقت کو کیسے بھول چکے ہیں //  اگر سوچیں تو انکے حال پہ افسوس ھوتا ھے نا

بچارے گدھے 🫏🫏🫏


مقبول احمد 

Thursday, January 2, 2025

Public information

 *جناح  ہسپتال ( JPMC )  کراچی پاکستان میں*

*اسٹیج ون  اور  اسٹیج ٹو  ، کینسر کا*

*کامیاب  ترین ، فوری اور تقریباً یقینی علاج  بلکل  مفت*


*وہ  بھی  چند  گھنٹوں  میں*


*کراچی جناح اسپتال میں درجنوں وارڈ ہیں جہاں مختلف شعبوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں*


*لیکن جناح ہسپتال کراچی میں ایک ایسا وارڈ بھی ھے جہاں کینسر کے مفت علاج کی سہولت دنیا بھر میں کہیں اور میسر نہیں ہے*


*یہ ایک ایسا جادوئی طریقہ علاج ھے جو کہ صرف چند گھنٹے میں کیسنر سے  مکمل نجات دلا دیتا ھے*


*نہ سرجری ھوتی ھے نہ ھی کوئی تکلیف*


*یہاں  کی  خاص  بات  یہ  ھے  کہ  پچاس  لاکھ  روپے  کے  اس  انتہاٸی  مہنگے  علاج  پر  مریض  کا  ایک  پیسہ  بھی  خرچ  نہیں  ھوتا*


*ذکر ھو رھا ھے سائبر نائف کا یہ ایک ایسا روبوٹ ہے جو  الله کے فضل و کرم سے ٹیومر کا جڑ  سے  خاتمہ  کردیتا  ھے*


*سائبر نائف سے بیک وقت بارہ سو زاویوں سے شعاعیں نکلتی ہیں*


*جسکے باعث ٹیومر کا خاتمہ ، ریڈیو سرجری کی نسبت زیادہ آسان اور محفوظ ھوتا ھے*


*اسکی کامیابی کی شرح ننانوے فیصد  % 99 تک ھے*


*یہاں علاج کے لیئے نہ تو کسی کی سفارش کی ضرورت ھے اور نہ ھی کوئی طویل انتظار کی اذیت*


ڈاکٹرز کے مطابق *اسٹیج ون اور اسٹیج ٹو* کے کینسر کے مریضوں کا آسان ترین اور فوری علاج  سائبر نائف سے ممکن ھے


مریض کی آنکھوں کے سامنے *بغیر بے ہوش کیۓ* روبوٹ اپنا کام انجام دیتا ھے اور چند ھی گھنٹوں میں مریض صحتیاب ھو کر اسپتال سے  روانہ ھو جاتا ھے


*ساٸبر ناٸف سے ھونے والا علاج تو حیران کن ھے ہی ، مگر ساتھ ھی اس ادارے کا قیام بھی کسی معجزے سے کم نہیں*


*قریباً سات سال قبل*

*ایک پاکستانی کا امریکا میں سائبر نائف کے ذریعے کامیاب علاج ھوا*

*صحت یاب ھونے والے اس نوجوان نے چالیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سائبر نائف روبوٹ کو پاکستان لانے کی خواہش کا اظہار اپنے دوستوں اور ساتھیوں سے کیا*


*خواھش کو حقیقت کا روپ دینے کے لیئے  پاکستان ایڈ اینڈ فاؤنڈیشن میدان میں اتری کارواں آگے بڑھتا رہا اور قافلہ بنتا گیا*


*آخر میں جب سات آٹھ کروڑ کا خسارہ رھا تو عبدالستار ایدھی صاحب نے بھاری رقم عطیہ کر دی کہ اس سے غریبوں کا مفت علاج ممکن ھو گا*


*پانچ سال کے دوران اب تک پانچ ھزار افراد  سائبر نائف سے مستفید ھوئے ہیں* 

*جن میں بیرون ملک سے آنے والے مریض بھی شامل ہیں*


*خاص بات یہ ہے کہ دنیا میں فی الحال تقریباً ڈھائی سو  ( 250 ) سائبر نائف روبوٹس ہیں*


*ان میں صرف پاکستان وہ واحد ملک ھے جہاں پچاس لاکھ روپے کی سرجری بالکل مفت کی جاتی ھے*


*یہی نہیں اس ادارے میں روز بروز جدید ترین ٹیکنالوجی کا اضافہ بھی ھو رھا ھے*


*حال ھی میں یہاں بیٹ اسکین مشین بھی نصب کردی گئی ھے*


*پتہ*

*ساٸیبر ناٸف وارڈ*

*جناح ہسپتال ( JPMC )*

*کراچی ،  پاکستان*


CYBER KNIFE

JPMC

Karachi ۔ Pakistan

Phone number

( 92 ) 0213-5140111


*آپ سے درخواست کہ* 

 *اس پوسٹ کو صدقہ جاریہ کی نیت سے اپنے دوست احباب اور مختلف گروپس میں ضرور شیئر کیجئے*


*ممکن ہے آپکا ایک شیئر کینسر کے کسی مریض کی زندگی بچا سکے*.

 زنا کا وبال ، بیگم کے علاوہ جنسی تعلق  Extra Merital affairs  مرد خواتین جو مرضی بہانے بنائیں بات اتنی سی ھے جو انسان اپنی اوقات سے باہر ھے...